14 جون 2013 - 19:30
پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ کو مکمل کرنے پر پابند

پاکستان کے وزیرتیل اور قدرتی ذخائر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نئي حکومت ایران کے ساتھ گيس پائپ لائن پراجیکٹ کو مکمل کرنے کی پابند ہے۔

ابنا:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں اس سے پہلے کی حکومت نے ایران کے ساتھ گيس پائپ لائن پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور ہماری حکومت انرجی کی کمی کو پورا کرنے کے لئےاس پروچيکٹ کو مکمل کرے گي۔ انہوں نے سعودی عرب سے تیل کی خریداری کے بارے میں کہا کہ حکومت کو ریاض سے کسی طرح کی تجویز موصول نہیں ہوئي ہے۔ خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ  ہندوستان بھی پاکستان کے ساتھ انرجی سیکٹر میں تعاون کرنے کاخواہاں ہے اور اس سلسلے میں ایک ہندوستانی کمپنی سے مذاکرات بھی انجام پائے ہیں۔ واضح رہے پاکستان کی نئي حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں مقرر کیا ہے کہ اسلام آباد ایران کے ساتھ گيس پروچيکٹ کو مکمل کرے گا تاکہ ملک میں انرجی کی قلت کو برطرف کیا جاسکے۔ ایران اور پاکستان کے درمیان دوہزار دس میں گيس پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲